ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی : سوشیل میڈیا کا استعمال کرتےہوئے 2.93لاکھ روپیوں کا جھانسہ : تین الگ الگ شکایتیں درج

اُڈپی : سوشیل میڈیا کا استعمال کرتےہوئے 2.93لاکھ روپیوں کا جھانسہ : تین الگ الگ شکایتیں درج

Sat, 10 Jun 2023 19:30:18    S.O. News Service

اُڈپی: 10؍جون(ایس اؤ نیوز )اُڈپی ضلع کے تین مختلف مقامات پر سوشیل میڈیا کے ذریعے عوام کو جھانسہ دے کر آن لائن رقم اینٹھنےکے تین الگ الگ واقعات پیش آئے ہیں اور تینوں واقعات کو لےکر مختلف پولس تھانوں میں الگ الگ کیس درج ہوئےہیں۔ 

OLXکے ذریعےپرانے فرنیچر خریدنے کا فریب دے کر موظف بینک ملازم کو آن لائن  ہزاروں روپئے چونا لگائے جانے کےمتعلق اُڈپی سین کرائم پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔

کونجی بیٹو اپارٹمنٹ کے مکین ٹی جی شیشین نے 8جون کو پرانے فرنیچر فروخت کےلئے OLXمیں اپ لوڈکیاتھا۔ اس دوران ایک انجان شخص نے موبائیل سے رابطہ کرتےہوئے کہاکہ مجھے  پرانے فرنیچر چاہئے ، آپ کے مطابق گوگل پے؍فون پے ؍ پے ٹی ایم کے ذریعے لین دین کی بات کہی۔

اس کے بعد ٹی جی شیشین کو فرنیچر کی خریداری اور رقم منتقلی کا جھانسہ دیتےہوئے ان کے بینک اکاؤنٹ سے مرحلہ وار کل 73،998 روپئے آن لائن وصول کرتےہوئے دھوکہ دینے کے متعلق شکایت میں  درج کیاگیا ہے۔

میسکام افسر کے نام پر لاکھوں روپئے ہضم :اسی طرح خود کو میسکام  افسر بتاکر بجلی بل کا بقیہ اداکرنے کا حکم دیتےہوئے لاکھوں روپئے کا جھانسہ دینے کے متعلق اُڈپی سین کرائم پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔

نیٹور کے ایم گروراج بھٹ کو ایک انجان فرد نے 8جون کو موبائیل سے رابطہ کرتےہوئےبتایا کہ میں میسکام افسر بول رہاہوں۔ تمہارا بجلی کابل باقی ہے فوری طورپر ادا کرو ۔ گروراج بھٹ متعلقہ فون کال پر اعتماد کرتےہوئے بقیہ بل اداکرنے کو تیار ہوئے۔ اس وقت ان سے آن لائن کے ذریعے اوٹی پی حاصل کرکے کل 1،79،130روپئے لوٹ لینےکی تفصیل شکایت میں درج کی گئی ہے۔

منی پال میں سرکاری ملازمت کے بہانے ہزاروں روپئے کا جھانسہ :سرکاری ملازمت دلانے کے نام پر ہزاروں روپئے کا جھانسہ دئیے جانےکے متعلق منی پال پولس تھانہ میں شکایت درج ہوئی ہے۔

کونجی بیٹو منگولی گوجے کے نوین راؤ (57) کو موبائیل کے ذریعے بھاسکر بھٹ کی جان پہچان ہوئی ۔ بھاسکر بھٹ نے نوین راؤ کو اعتماد دلایا کہ وہ اس وقت ودھان سودھا میں سرکاری ملازمت میں ہے اور سکریٹری کے عہدے پر فائز ہے۔ اور اگر آپ کے خاندان والوں کو سرکاری ملازمت چاہئے تو میں راست تقرر کروانے کا نوین راؤ کو یقین دلایا۔

نوین راؤ ، بھاسکر پر اعتماد کرتےہوئے اس کے موبائیل پر دستاویزات ارسال کئے۔ جنوری 19سے فروری 2تک مسلسل اس کے اکاؤنٹ میں 40ہزار روپئے جمع کئے ۔ تب بھاسکر راؤ نےکہاکہ 20فروری تک ملازمت کا آرڈر مل جائے گا۔ لیکن بھاسکر بھٹ نہ رقم واپس کیا اور نہ ہی ملازمت دلواتےہوئے دھوکہ دینےکےمتعلق شکایت درج ہوئی ہے۔


Share: